Find a Doctor Find a Hospital
’چکنائی خواتین سے زیادہ مردوں کے لیے مضر‘ BBC Urdu
عام طور لوگوں پر زیادہ چربی کے بُرے اثرات ظاہر ہونے میں وقت لگتا ہےاس بات سے تو عام طور پر تمام لوگ اتفاق کرتے ہیں کہ زیادہ چکنائی کا استعمال آپ کی صحت کے لیے مضر ہے لیکن چربی کتنی نقصان دہ ہو سکتی ہے اس کا انحصار اس پر ہے کہ آپ مرد ہیں یا خاتون۔ڈاکٹر زوئی ولیمز کہتی ہیں کہ بہت زیادہ چکنائی کھانے سے آپ کا وزن بڑھ جاتا ہے جو دل کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے، خاص طور پر اس وقت جب آپ مضرِ صحت چربی کھاتے ہیں۔ اس کی ایک مثال اومیگا-6 قسم کی چکنائی ہے جو کھانے کی اشیا کو زیادہ عرصہ قابل استعمال بنانے کے لیے ان میں ڈالی جاتی ہے لیکن تازہ ترین تحقیق سے لگتا ہے کہ ساسیج، پیسٹریاں اور کیک خواتین کی نسبت مردوں کے لیے زیادہ خرابی کا باعث بنتے ہیں۔ایک حالیہ تحقیق میں اس بات کا مطالعہ کیا گیا کہ جب مرد اور خواتین ایک ہفتے تک ساسیج، پیسٹری اور کیک جیسے کھانے بڑی مقدار میں کھاتے رہیں تو ان کا جسم خون میں شوگر کی مقدار کو کیسے کنٹرول میں رکھتا ہے۔ڈاکٹر زوئی ولیمز نے اس تجربے کے لیے خود اپنا انتخاب کیا جبکہ مردوں پر اِس قسم کی خوراک کے اثرات دیکھنے کیے ان کے ایک ساتھی ڈاکٹر نے اپنی خدمات پیش کیں۔’جب ہم دونوں نے یہ تجربہ شروع کیا تو ہمارے جسم میں چکنائی کا تناسب اور خون میں شکر کی مقدار ریکارڈ کی گئی۔ ہم دونوں کو گلوکوز مانیٹر دیے گئے، جو پورا ہفتہ ہمارے جسموں پر بندھے رہے اور خون میں شوگر کی مقدار کو ریکارڈ کرتے رہے۔‘ایک ہفتے میں نتائج کو یقینی بنانے کے لیے ہم دونوں کو معمول سے 50 فیصد زیادہ کیلوریز دی گئیں۔ مثلاً ہمارے رات کے کھانے میں دو ساسیج، آلو کی کچھ ٹِکیاں، گوشت (بیکن) کے کچھ تراشے اور پنیر شامل ہوتا تھا۔اسی طرح ہفتے کے دوران ہم دونوں نے اپنے جسم میں شکر کی مقدار بڑھانے کے لیے دو مرتبہ ایسے جوس پیے جن میں شکر شامل تھی۔ ہمارا مقصد جسم میں شکر کی مقدار کو اس سطح پر لانا تھا جو معمول کے کھانوں میں روٹی اور چاول وغیرہ سے بنتی ہے۔تجربے کے دوران ڈاکٹر زوئی کو یہ کھانا ہفتے میں ختم کرنا تھاڈاکٹر زوئی کہتی ہیں کہ ’ہم نے جب اس تجربے کے نتائج کو دیکھا تو ہمیں معلوم ہوا کہ میرے جسم کی خون میں شکر کی مقدار کو ایک سطح پر برقرار رکھنے کی صلاحیت کام کرتی رہی، جبکہ میٹ کی یہ صلاحیت پچاس فیصد کم ہو گئی اور ان کے جسم سے شکر خارج نہیں ہوئی۔‘ان کے مطابق اس تجربے سے ماضی کی اس تحقیق کے نتائج کو تقویت ملی جس میں دیکھا گیا تھا کہ خواتین پر چکنائی کے مضر اثرات مردوں کے مقابلے میں کم ہوتے ہیں۔ڈاکٹر زوئی ولیمز کا کہنا تھا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ میٹ اور میں نے ایک ہفتے تک جو کھانے کھائے ان میں چکنائی کی مقدار انتہائی زیادہ تھی، لیکن حقیقت میں یہ عمل تمام لوگوں میں ہوتا ہے، اگرچہ اس میں زیادہ عرصہ لگتا ہے۔چکنائی کے مضر اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟اس کے لیے بہترین مشورہ یہ ہے کہ آپ متوازن خوراک کھائیں اور ورزش بھی آپ کی مدد کر سکتی ہے۔
More News View all
Comments
Post Your Comments
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.
MORE DOCTORS