Find a Doctor Find a Hospital
5 غذائیں جو صحت کے لیے نہایت خطرناک ہیں مگر لوگ اس بات سے غافل ہیں Neo
لاہور: ایسی غذائیں جسے لوگ اپنی صحت کو بہتر بنانے کیلئے استعمال کرتے ہیں لیکن درحقیقت یہی انسانی صحت کی سب سے بڑی دشمن ہیں۔ یہاں بھی کچھ ایسی 5غذاوں کل ذکر کیا گیا ہے ۔ ناشتے میں بسکٹ: اگر تو آپ ناشتے میں بسکٹس کا استعمال کرتے ہیں تو ان میں پروٹین کی شرح تو 4 گرام یا اس سے کم ہوتی ہے مگر چینی 10 گرام تک ہوسکتی ہے، چونکہ ان کا سائز بھی چھوٹا ہوتا ہے لہذا ایک کھانے سے کچھ بھلا نہیں ہوتا اور زیادہ کھا کر ہی اطمینان ہوتا ہے، اور اتنی مٹھاس سے دن کا آغاز میٹابولزم اور بلڈ شوگر کے لیے کچھ اچھا ثابت نہیں ہوتا۔بادام کا دودھ: آج کل بازار میں بادام کا دودھ کافی عام ملتا ہے اور لوگ اسے صحت مند سمجھ پر پیتے ہیں، دودھ کی خاص بات اس میں شامل پروٹین اور کیلشیئم ہوتے ہیں، جبکہ باداموں کے اس دودھ میں اکثر حقیقی بادام تو ہوتے نہیں جبکہ ان میں پروٹین اور کیلشیئم کی شرح بھی کافی کم ہوتی ہے۔ اکثر کمپنیاں اس دودھ میں چینی کا اضافہ کردیتی ہیں تاکہ اس کا ذائقہ بہتر بنایا جاسکے۔ڈائیٹ سافٹ ڈرنکس: اگر تو آپ میٹھے مشروبات کا استعمال ترک کرکے ڈائیٹ ڈرنکس کا انتخاب کرتے ہیں جن میں کہا جاتا ہے کہ چینی نہیں ہوتی، تو یہ صحیح ہے کہ کم چینی فائدہ مند ہے مگر ان مشروبات میں مصنوعی مٹھاس اور دیگر اجزا ہوتے ہیں جو کہ پیٹ کے گرد جمع ہونے کا باعث بنتے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ توند نکلنے کا باعث بنتے ہیں۔انسٹنٹ نوڈلز: کچھ افراد انسٹنٹ نوڈلز کو صحت مند آپشنز تصور کرتے ہیں، جن میں نہ صرف ایم ایس جی ہوتا ہے بلکہ یہ اکثر 20 گرام سے زیادہ فیٹ اور پراسیس کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور ہوتے ہیں جو صحت کے لیے کچھ زیادہ فائدہ مند نہیں۔ناریل کا پانی: ناریل کا پانی بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے اور بظاہر اس میں کوئی برائی بھی نہیں، مگر یہ اس میں کسی جوس سے کم چینی نہیں ہوتی بلکہ اکثر اس میں 4 چائے کے چمچ چینی کو میٹھا کرنے کے ڈال دیا جاتا ہے اور چینی کتنی نقصان دہ ہے یہ بتانے کی ضرورت نہیں۔
More News View all
Comments
Post Your Comments
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.
MORE DOCTORS