Find a Doctor Find a Hospital
اگر رات کو انتہائی پر سکون نیند چاہیے تو سونے سے پہلے یہ غذائیں کھائیں Neo
نیویارک: رات کو پرسکون نیند ہر انسان کی خوہش ہوتی ہے لیکن کھانے کی روٹین کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہوپاتا۔ اگر آپ رات کو پرسکون نیند کے خواہاں ہیں توذیل میں بتائے ہوئے کھانوں کا استعمال کرکے پرسکون نیندکو یقینی بنالیں۔کیلے:میگنیشیم اور پوٹاشیم سے بھرپور یہ پھل رات کی نیند کے لئے انتہائی مفید ہے۔اس میں ایسی ادفادیت ہے کہ ا سکے استعمال سے آپ کے جسم میں سیروٹونین اور میلاٹونین ہارمونز کی مقدار بڑے گی جس کی وجہ سے جسم پرسکون رہنے کے ساتھ اچھی نیند آئے گی۔شہد:شہد کے ایک چمچ میں گلوکوز کی اتنی مقدار ہوتی ہے کہ وہ دماغ کو پیغام دیتا ہے کہ چاک و چوبند رکھنے والے مواد کا اخراج کم کردے اور اس طرح انسان کو پرسکون نیند آنے لگتی ہے۔بادام:ان میں میگنیز اورtryptophanہوتا ہے جس کی وجہ سے مسلز پرسکون ہوتے ہیں اور ہمیں نیند آنے لگتی ہے۔ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ بادام استعمال کرنے والے زیادہ پرسکون نیند سوتے ہیں۔ٹرکی(مرغ فیل)اس پرندے میں tryptophanکی بھاری مقدار موجود ہے جس کی وجہ سے انسان کو پرسکون نیند آتی ہے۔جو:فائبر سے بھرپور جو کے استعمال سے انسولین کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے اور خون میں شوگر کی مقدار کنٹرول میں رہنے سے اچھی نیند آتی ہے۔
More News View all
Comments
Post Your Comments
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.
MORE DOCTORS