Find a Doctor Find a Hospital
زعفران؛ذائقہ نہیں صحت بھی Neo
لیلی آنٹی بہت پہلے سے ہی میری سہیلی میرب کے محلے میں رہائش پذیر تھیں ۔وہ ایران سے یہاں آئی تھیں اور ان کے شوہر ایرانی ایمبیسیمیں اچھے عہدے پر فائز تھے۔ قابل ذکر یہ تھا کہ ان کے بنائے ہوئے کھانوں کی بہت کم عرصے میں پورے محلے میں دھوم ہو چکی تھی۔ وہ بہت کھلے دل کی خاتون تھیں ، سب بچے ان کے گھر بہت شوق سے کبھی کارٹون دیکھنے تو کبھی مزیدار کھانے کھانے کیلئے جاتے تھے ، غرض یہ کہ ان کی پوری فیملی ہی بہت پرخلوص اور ملنسار تھی ۔ لیلی آنٹی کے ایرانی کھانوں کی نہ صرف تراکیب منفرد تھیں بلکہ نام بھی بہت مشکل اور انوکھے تھے لیکن ہم سب ایک بات جو نوٹ کرتے تھے وہ یہ تھی کہ ان کی ڈشز میں زیادہ تر زعفران استعمال ہوتا تھا ۔ان کھانوں کے جو نام مجھے اب تک یاد ہیں ان میں زرشک پلاؤ ، سیخ کباب ، بریانی ، جوجہ کباب اورتہ چین وغیرہ شامل تھے ۔ ان کے گھر میں ایک شیشے کا مرتبان تھا جس میں زعفران پڑا ہوتا تھا ، نہ صرف وہ اسے کھانوں میں استعمال کرتی تھیں بلکہ نوروز کے موقع پر اسے کئی مٹھائیوں میں بھی تھوڑا سا شامل کرتی تھیں جس کی وجہ سے ان کے گھر سے ایک دلفریب سی مہک آیا کرتی تھی ۔آج بہت دن کے بعد میرا زعفران پر لکھنے کو دل چاہا تو ماضی کی سب یادیں ذہن میں ایک ایک کر کے آنے لگیں ۔ زعفران ایک چھوٹا سا جادوائی خواص رکھنے والا پودا ہے جس کی لمبائی دس سے تیس سینٹی میٹر تک ہوتی ہے ۔ یہ چند باریک پودوں پر مشتمل ہوتا ہے لیکن اس کی تازگی تین سے چار دن تک ہی رہتی ہے بعد ازاں اسے خشک کر لیا جاتا ہے ۔
More News View all
Comments
Post Your Comments
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.
MORE DOCTORS