Find a Doctor Find a Hospital
وزن کم کرنےاوربیماریوں سے بچنےکاآسان حل Neo
فیصل آباد: پنجاب طبی کونسل کے ماہرین طب نے بتایاہے کہ جو کا آٹا ، روٹی ، دلیہ ، پانی ، ستو و دیگر مصنوعات انسانی صحت کےلئے انتہائی مفید ، گندم کے آٹے کا متبادل ، بہترین فوڈ سپلیمنٹ اور 100سے زائد خطرناک امراض سے بچاﺅ کا ذریعہ ہیں۔ طبی ماہرین نے بتایاکہ ہے ان اشیا یں شامل بیٹا گلوکان اور حل پذیر ریشے کے علاوہ 22فیٹی ایسڈز ، 18امائنو ایسڈز اور تمام 8کے 8ضروری امائنو ایسڈز بھی شامل ہیں جو تپ دق ، ملیریا ، ہیضہ ، سرطان ، یرقان ، نمونیہ سمیت 100کے قریب خطر ناک بیماریوں کاعلاج، تدارک اور قد بڑھانے کےلئے انتہائی اکثیر کا درجہ رکھتے ہیں۔ ماہرین طب نے بتایا کہ غذائی اہمیت کے لحاظ سے جو کے آٹے کو گندم کے آٹے کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوردنی اجناس میں جو کے علاوہ مکئی کو بھی خوراک کے اہم ترین جزو کی حیثیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بنی نو ع انسان کو جو کی حقیقی افادیت کا علم ہو تو وہ تمام غذائی اشیاءترک کر کے 8ہزار سالوں سے انبیاء، متقیوں ، پرہیز گاروں کی پسندیدہ غذا جو کو اپنا پسندیدہ فوڈ سپلیمنٹ بنا لیں۔ انہوں نے بتا یا کہ جو کے اجزاءمیں شامل پانی ، نائٹروجنی مرکبات ، گوند، چینی اور چربی کی معمولی اعلیٰ مقدار کے علاوہ اس میں شامل اسٹارچ انسان کو کولیسٹرول سے بچانے ، جسم کو فربہ ہونے سے روکنے اور چست و اسمارٹ رکھنے میں بھی انتہائی معاون ہے۔ سماء
More News View all
Comments
Post Your Comments
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.
MORE DOCTORS