Find a Doctor Find a Hospital
نیند اور دماغ کا تعلق کیا ہے اور اسکا فائدہ کیا ہے ؟ اہم تحقیق سامنے آ گئی Neo
میڈی سن، امریکہ: نیند ہمارے لیے بہت ضروری ہے کیونکہاول یہ تھکے ہوئے جسم کو سکون دیتی ہے اور جسمانی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کرتی ہے لیکن دو نئے تجربات کہتے ہیں کہ نیند گئے دنوں کی فالتو معلومات کا صاف کرکے اس میں نئی یادوں اور معلومات کی جگہ بناتی ہے۔ ان میں سے ایک تحقیق پر 13 سال کا عرصہ لگا ہے جو یونیورسٹی آف وسکانسن کے سائنسدانوں نے کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق سوتے ہوئے چوہوں پر کیے گئے تجربے کے دورانان کے دماغی خلیات کے درمیان رابطوں (سائنیپسس) کے درمیان سکڑاؤ کو نوٹ کیا تو وہ بیداری کے مقابلے میں 18 فیصد بھنچے ہوئے ملے جب کہدن کے معمولات میں یہ رابطے بڑھتے رہتے ہیں اور نیند میں سکڑ جاتے ہیں۔ رات گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے دماغ میں موجود روابط 18 گھنٹے کے مناظر، واقعات اور تجربات سے لبریز ہوجاتے ہیں اور نیند ان رابطوں کو کمزور کرکے دماغ کی جھاڑو کا کام کرتے ہوئے ذہن کو خالی سلیٹ کی طرح کردیتی ہے۔دوسرے تحقیقی مقالے میں اس کی وجہ بتائی گئی ہے کہ نیند کے وقت چوہوں کے سائنیپسس ہومرون اے پروٹین جذب کرتے ہیں جو ان روابط کو کمزور کرتا ہے اور ان کے ذہن میں فالتو معلومات کو صاف اور محو کرتا ہے۔ اس کے بعد 19 سے 25 سال کے 20 طالب علموں پر ایک تحقیق کی گئی جس دوران انہیں آرام سے 7 گھنٹے سونے دیا گیا۔ اس کے بعد اگلے روز ان سے گیمز کھلائے گئے اور کھانے پکوائے گئے لیکن انہیں 24 گھنٹے مسلسل جگایا گیا۔ اس کے بعد جاگے ہوئے شرکا پر مختلف تجربات کیے گئے تو پتہ چلا کہ ان کے خلیاتی روابط سخت، مضبوط اور معلومات سے لبریز ہیں جب کہ نیند میں ان کے خلیاتی رابطے پرسکون اور سکڑے ہوئے تھے۔ اس سے معلوم ہوا کہ ایک دن کی نیند نہ لینا بھی انسانی دماغ پر منفی اثرات ڈالتی ہیں اور وہ نئی باتیں سیکھنے کے قابل نہیں رہتا۔
More News View all
Comments
Post Your Comments
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.
MORE DOCTORS