Find a Doctor Find a Hospital
دانتوں کو مضبوط بنانے کے چند بہترین طریقے Neo
اسلام آباد: دانتوں کو صاف اور صحت مند رکھنے کے لیےروزانہ دو مرتبہ دانت برش کرنے اور خلال کرنے کے مشورے عام دیئے جاتے ہیں لیکن کچھ سادہ احتیاطی تدابیر ایسی بھی ہیں جنہیں اختیار کرکے آپ اپنے دانتوں کو لمبے عرصے تک محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن کے مطابق چند ایسی باتیں ہیں جن پر عمل کرکے آپ اپنے دانتوں کو لمبے عرصے تک محفوظ بناسکتے ہیں۔ ناخن مت چبائیں: ماہرین کا کہنا ہےکہ ناخن نہ چبائیے کیونکہ اس سے آپ کے جبڑوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور دانتوں پر موجود انیمل کی حفاظتی تہہ بھی اُکھڑ سکتی ہے۔ برش آرام سے کریں: زیادہ سختی اور شدت سے دانت برش نہ کریں کیونکہ اس سے دانتوں اور مسوڑھوں دونوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ بہتر ہے کہ نرم ریشوں والے ٹوتھ برش سے دانت صاف کریں لیکن دانتوں اور مسوڑھوں پر زیادہ دباؤ نہ ڈالیے۔ دانت مت پیسیں: دانت پیسنے اور بالائی اور نچلے جبڑوں کو ایک دوسرے پر رگڑنے سے پرہیز کریں کیونکہ اس سے نہ صرف جبڑوں میں درد ہوسکتا ہے بلکہ دانت بھی ٹوٹ سکتے ہیں۔ برف سے پرہیز: برف چبانے یا چوسنے سے گریز کریں کیونکہ برف کی ٹھنڈک اور سختی دونوں مل کر آپ کے دانتوں کو توڑ بھی سکتی ہیں۔ میٹھی چیزوں سے دور رہیں: زیادہ میٹھی چیزیں، اسنیکس اور فاسٹ فوڈ سے بچیں کیونکہان میں دانتوں کو کمزور بنانے اور تباہ کرنے والے اجزاء کی وافر مقدار موجود ہوتی ہیں۔
More News View all
Comments
Post Your Comments
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.
MORE DOCTORS