Find a Doctor Find a Hospital
سر کے درد سے نجات کا آسان ترین طریقہ Neo
اسلام آباد: انسانی جسم کے پرسکون رکھنے کے لےی کئی طرح کے مساج یا مالش کی تیکنیک موجود ہیں جن میں سے بیشتر نہ صرف صحت کے لےی اچھی ہے بلکہ وہ سکون بھی پہنچاتی ہیں۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ ان تیکنیکس کو آزمانے کے لیے بہت زیادہ وقت، پیسے اور ماہرین کی ضرورت ہوتی ہے۔ مگر ایک سادہ سا طریقہ جو جسم کے لیے فائدہ مند ہے اور اس کے لیے کوئی خرچہ یا مہارت کی بھی ضرورت نہیں۔ یہ طریقہ توجہ کی صلاحیت بہتر، تناﺅ میں کمی، سر درد سے نجات اور آنکھوں کو سکون پہنچاتا ہے ، خاص طور پر اس وقت جب آپ اپنا زیادہ تر وقت کمپیوٹر کے سامنے گزارتے ہیں۔ کیا کرنا ہوگا؟اپنی بھنوﺅں کے درمیان پوائنٹ کو نرمینرمی سے دبائیں اور اپنی انگلی کو تین سینٹی میٹر اوپر کی جانب لے جائیں۔ اب اس جگہ کو 45 سے 60 سیکنڈز تک دبا کر رکھیں اور آپ کو نتائج کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ طریقہ کار دماغ کے اس حصے کو حرکت میں لاتا ہے جو اعصابی تناﺅ کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اسی طرح یہ جلد کے لیے بھی فائدہ مند خاص طور پر آنکھوں اور منہ کی جلد کے لیے۔ تو اگر آپ کو اچانک سردرد ہونے لگے یا آنکھیں تھکاوٹ کا شکار ہوجائیں تو آپ جانتے ہین کہ کیا کرنا ہے۔ نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
More News View all
Comments
Post Your Comments
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.
MORE DOCTORS