Find a Doctor Find a Hospital
اگر آپ کے پا وں کی دوسری انگلی بڑی ہے تو یہ خبرضرور پڑھ لیں Neo
بیجنگ: چینی ماہرین کا ماننا ہے کہ پاؤں کی انگلیاں انسان کیشخصیت کی عکاسی کرتے ہیں۔ماہرین کے مطابق انگلیاں کچھ اسطرح شخصیت کی عکاسی کرتی ہیں۔ ٭ اگر آپ کی پاؤں کا انگوٹھا دیگر انگلیوں کے مقابلے میں بڑا اور موٹا سا ہے، اس کا مطلب آپ بہت ذہین اور تخلیفی انسان ہیں اور آپ اپنے ارد گرد میں ہونے والی چیزوں کو الگ زاویے سے دیکھتے ہیں۔ ٭ اگر آپ کا انگوٹھا دیگر انگلیوں کے مقابلے میں چھوٹا سا ہے تو اس کا مطلب آپ دوسروں سے بہت جلدی متاثر ہوجاتے ہیں اور آپ اپنی دنیا میں مگن رہنے والے انسان ہیں۔ ٭ اگر آپ کی دوسری انگلی تمام انگلیوں سے بڑی ہے ، اس کا مطلب آپ کا رویہ لیڈروں والا ہےاور ایسے لوگوں میں حکم چلانے کی عادت بہت زیادہ موجود ہوتی ہے۔ ٭جن افراد کی دوسری انگلی چھوٹی ہے، وہ افراد بس اپنی من مانی کرتے ہیں اور دوسروں کے ساتھ ان کی کوئی ہم آہنگی نہیں ہوتی۔ ٭جن افراد کی تیسری انگلی دیگر انگلیوں سے بڑی ہوتی ہے ، ایسے افراد جس چیز کی ٹھان لیتے ہیں ، اس کام کو سرانجام کرکے ہی دم لیتے ہیں اور ایسے افراد ہر چیز میں کمال مہارت رکھتے اور چاہتے ہیں ہر چیز پرفیکٹ ہو۔ ٭ اس کے برعکس وہ افراد جن کی تیسری انگلی چھوٹی ہوتی ہے ، ایسے افراد اپنی زندگی کو بھرپور انجوئے کرتے ہیں۔ ایسے افراد اپنی زندگی کے ہر پہلو پر کام کرتے ہیں۔ ٭جن فراد کی چوتھی انگلی دیگر انگلیوں سے بڑی ہوتی ہے، ایسے افراد کےلیے ان کی فمیلی سب کچھ ہوتی ہے۔ اگر چوتھی انگلی میں ذرا سا خم موجود ہے اس کا مطلب ایسے افراد کو رشتوں میں محبت کی کمی کا سامنا ہے۔لیکن یہ افراد بہت اچھے سننے والے ہوتے ہیں، لوگ ان سے جو بھی بات کریں ،یہ افراد خاموشی سے ساری بات کو سنتے ہیں۔ ٭جن افراد کی چوتھی انگلی چھوٹی ہوتی ہے، ایسے افراد کو نہ فیملی کی فکرہوتی ہے اور نہ ہی اپنے دوستوں کی۔ یہ افراد اپنی زندگی میں مست ہوتے ہیں۔ ٭ جن افراد کی پاؤں کی آخری انگلی چھوٹی ہوتی ہے ، ان افراد کا رویہ بچوں جیسا ہوتا ہے، یہ افراد کوئی بھی ذمہ داری نہیں لیتے اور ہر وقت ہنسی مذاق کرتے رہتے ہیں اور یہ لوگ چیزوں سے بہت جلدی بور بھی ہوجاتے ہیں۔ ٭وہ افراد جو اپنے پاؤں کی آخری انگلی کو باآسانی حرکت دے سکتے ہیں۔ایسے افراد بہت بہادر اور موج مستی کرنے والے ہوتے ہیں۔
More News View all
Comments
Post Your Comments
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.
MORE DOCTORS