Find a Doctor Find a Hospital
کمپیوٹرز کا زیادہ استعمال فائدہ مند ثابت ہو گیا،نئی تحقیق سامنےآگئی Neo
آج کل کی نوجوان نسل کمپیوٹر اور موبائل پر وڈیو گیمز کھیلنے کی شوقین ہے لیکن کیا اتنی دیر تک سکرین کے سامنے بیٹھنا صحت کیلئے درست ہے؟ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دہائی کے دوران ابھرنے والی ٹیکنالوجی کے حوالے سے خدشات پائے جاتے ہیں کہ اس پر بہت زیادہ وقت صرف کرنے کے نتیجے میں نوجوانوں کی سماجی صلاحیتیں اور ذہنی صحت متاثر ہوتی ہیں۔ تاہم ڈیڑھ لاکھ کے قریب 15 سال کے نوجوانوں میں کی جانے والی تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ ان ڈیوائسز کے استعمال کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق روزانہ چار گھنٹے تک کمپیوٹر کے سامنے وقت گزارنا شخصیت پر کسی قسم کے نقصان کا باعث نہیں بنتا، جبکہ اسمارٹ فونز میں یہ وقت دو گھنٹے اور ڈیڑھ گھنٹہ ویڈیو گیمز کو دیا گیا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ یہ ڈیوائسز درحقیقت تخلیقی سوچ اور رابطوں کی صلاحیت بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں اور اس حوالے سے خدشات بے بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی رپورٹس میں ڈیجیٹل اسکرین کے سامنے گزارے جانے والے وقت اور ذہنی صحت کو کچھ زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا، حالانکہ جدید ٹیکنالوجی نقصان دہ نہیں بلکہ یہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں تاہم حد سے زیادہ ان کے سامنے وقت گزارنا ضرور نقصان پہنچا سکتا ہے۔ تاہم تحقیق کے دوران اسکرینز کے سامنے بہت زیادہ وقت گزارنے سے جسمانی صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ نہیں لیا گیا۔ اس سے قبل 2014 میں چین میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ بہت زیادہ وقت انٹرنیٹ پر گزارنے کے نتیجے مین دماغ سکڑتا ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق جریدے سائیکولوجیکل سائنس میں شائع ہوئی۔
More News View all
Comments
Post Your Comments
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.
MORE DOCTORS