Find a Doctor Find a Hospital
لال بیگ سے نجات پانے کے چند آزمودہ نسخے Neo
اسلام آباد: لال بیگوں کو مارنے کے لیے ۔شکر اور بیکنگ سوڈا یکساں مقدار میں ملائیں اور وہاں ڈال دیں جہاں لال بیگ بہت زیادہ ہوں۔اگر آپ درج ذیل طریقے آزمائیں تو لال بیگ جیسے موذی کیڑے سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے ۔ ۔چار لیموؤں کا عرق چھلکوں سمیت دو لیٹر پانی میں ملائیے ۔ پھر اس سے فرش دھولیں اورلال بیگوں کووہاں سے بھاگتے دیکھیں کیونکہ انہیں اس کی خوشبو سے نفرت ہے۔ لیموں کے عرق کی کچھ مقدار فرش اور کھڑکیوں پر چھڑک دیں تو یہ چیونٹیوں کو بھی بھگا دے گا۔ ۔ تین حصے سہاگا اور ایک حصہ شکر ملائیے۔ سہاگا لال بیگ مارنے کے اسپرے کی طرح کام کرتا جبکہ شکر چارے کا کام کرتی ہے۔یہ آمیزہ بے ضرر ہے پھر بھی ایسی جگہ پر ڈالیں جہاں بچوں کے ہاتھ نہ لگ سکے۔ کچھ گھنٹوں میں لال بیگوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔ ۔شکر اور بیکنگ سوڈا یکساں مقدار میں ملائیں اور وہاں ڈال دیں جہاں لال بیگ بہت زیادہ ہوں۔ شکر لال بیگوں کو اپنی جانب کھینچے گی اور بیکنگ سوڈا مارنے کا کام کرے گا۔ ۔ایک لیٹر پانی میں لہسن کا ٹکڑا یا پوتھی، ایک چائے کا چمچ سرخ مرچ اور ایک پیاز کا پیسٹ شامل کردیں۔یہ آمیزہ ایک گھنٹے تک پڑا رہنے دیں پھر اس میں ایک چائے کا چمچ لیکوئیڈ صابن ڈال دیں۔ اس سیال کو ایسی تمام جگہوں میں ڈالیں جہاں لال بیگ بہت زیادہ ہوں اور ان کیڑوں سے نجات حاصل کرلیں۔
More News View all
Comments
Post Your Comments
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.
MORE DOCTORS