Find a Doctor Find a Hospital
بیوی کو خوش کرنے کے دس طریقے Neo
۱۔ محبت کا اظہار کریں:اپنی بیوی کو بتائیں کہ آپ اس سے محبت کرتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ڈنر کا پروگرام بنائیں ۔ اسے پھول دیں۔ ۲۔ اس کی تعریف کریں: اپنی بیوی کو بتائیں کہ وہ بہت خوبصورت ہے۔ جب وہ تیار ہو تو اسکی تعریف کریں ۔ اس پر کون سا رنگ جچتا ہے یا وہ کیسے کپڑوں میں زیادہ اچھی لگتی ہے ۔ وہ آپ کی باتوں سے بہت خوش ہوگی اور آپ کو خوش رکھنے کی زیادہ کوشش کرے گی۔ ۳۔ گھر کے کاموں میں اس کی مدد کریں:گھر کے کاموں میں اس کا ہاتھ بٹائیں ۔ اس کے ساتھ برتن دھلوانے ، بستر صاف کرنے یا گھر کو ویکیوم کرنے سے اسکا کام ہلکا ہوجائے گا ۔ جب وہ کہیں اور مصروف ہو تو بچوں کو بھی سنبھالیں تاکہ وہ اپنا کام سکون سے کر کے۔ ۴۔ اسکی دلچسپی کا سامان کریں:وہ جن سر گرمیوں میں لینا حصہ لیناچاہتی ہے ان کی مخالفت نہ کریں ایسی چیزیں جن سے وہ خوش ہوتی ہے اسے مہیا کریں۔ اسے سہیلیوں سے ملنے اور انھیں گھر پر بلانے کی اجازت دیں۔ ۵۔ اس کے کاموں کی تعریف کریں:وہ گھر کے لیے جو کچھ کرتی ہے اسس کو سراہیں اس کا شکریہ ادا کریں اس کا کھانا پکانا ، بچوں کی دیکھ بھال کرنے ، گھر کو سجانے یا گھرداری سے متعلق کوئی بھی کا م ہو اس کی بھر پور تعریف کریں ۔ آپ کی حوصلہ افزائی اس کی ہمت کو اور بڑھائے گی۔ ۶۔ اس کی ضرورت کا خیال رکھیں:اس کی ضرورت کی چیزوں اور پسند کا خیال رکھیں اور اس کے کہے بغیر یہ چیزیں اسے مہیا کریں ۔ بغیر مانگے کسی چیز کا مل جانا دوہری خوشی کا باعث بن جاتا ہے۔ ۷۔ اسے سرپرائز دیں:اسے بتائے بغیر کوئی ڈنر ارینج کریں ۔ کوئی خوبصورت تحفہ دیں۔ کسی دن آفس سے جلدی آئیں اور ساتھ میں کھانا بھی لیتے آئیں یا اگر آپ دیر سے گھر آتے ہیں تو اسے فون پر بتادیں کہ وہ کھانا نہ بنائے۔ ۸۔ اسے وقت دیں:آفس کے بعد کا وقت صرف ٹی وی دیکھ کر نہ گزاریں جب وہ آپ کے ساتھ ہو تو ٹی وی بند کردیں اور اس سے اچھی باتیں کریں۔ اس کی باتوں کو سنیں اور اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو مل کر اسکا حل تلاش کریں۔ ۹۔ شاپنگ میں اس کی مدد کریں:اس کے ساتھ شاپنگ پر جائیں اور کپڑوں کا انتخاب کرنے میں اس کی مدد کریں ۔ ہر بیوی چاہتی ہے کہ وہ اپنے شوہر کی پسند کی چیزیں پہنے ۔ یقیناًوہ آپ کے انتخاب کو اہمیت دے گی اور وہی چیزلے گی جو آپکو پسند ہو۔ ۱۰۔ اس سے مشورہ لیں:اپنے لیے بھی چیزوں کا انتخاب کرتے ہوئے اس کا مشورہ لیں۔ دیگر معاملات میں بھی اسکی رائے لینا غلط نہ ہوگا ۔ اس طرح اسے لگے گا کہ آپ اس کو اہمیت دیتے ہیں۔
More News View all
Comments
Post Your Comments
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.
MORE DOCTORS