Find a Doctor Find a Hospital
اگر کتا حملہ کر دے تو کیا کرنا چاہیئے؟ Neo
آپ کسی جگہ سے اکیلے گزر رہے ہوں اور اچانک سامنے یا پیچھے سے کوئی کتا بھونکتے اور بھاگتے ہوئے آپ کی جانب آئے تو کیا کریں گے؟ یقیناً گھبرا جائیں گے کیونکہ کتا ایک ایسا جانور ہے جس کا جارحانہ رویہ اکثر افراد کو خوفزدہ کردیتا ہے اور پاکستان جیسے ملک میں کتوں کے انسانوں پر حملے کافی عام ہیں۔درحقیقت کتوں کا حملہ جان کے لیے خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے جبکہ ٹیکے لگنے کا تصور بھی ڈرا دیتا ہے۔ تاہم اگر کوئی کتا جارحانہ انداز سے آپ کی جانب بڑھے تو ماہرین کے ان مشوروں پر حملہ کرکے آپ خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ دہشت زدہ نہ ہوں:یہ مانا جاتا ہے کہ کتے اور دیگر جانور انسانی خوف کا احساس کرلیتے ہیں، اگرچہ کتا جارحانہ انداز سے آپ کی جانب بڑھ رہا ہو تو پرسکون رہنا کافی مشکل ہوتا ہے مگر چیخنا، اپنے بازو ہلانا یا دوڑنا حالات بدتر بنا سکتا ہے کیونکہ اس سے کتا آپ کو شکار سمجھ کر جھپٹے گا اور حملہ کردے گا۔ رفتار ہلکی کردیں:اگر تو کتے کا سامنا ہو اور آپ جاگنگ کررہے ہیں تو اپنی رفتار ہلکی کردیں اور پلٹ کر مخالف سمت میں چہل قدمی کرنے لگیں مگر کن انکھیوں سے کتے کو ضرور دیکھتے رہیں۔ اسی طرح اگر آپ اپنے بازو پہلو کی جانب رکھ کر بالکل ساکت کھڑے ہوجائیں تو بھی کتا دلچسپی کھو دیتا ہے اور دور چلا جاتا ہے۔ کتے کی آنکھوں میں آنکھیں مت ڈالیں:براہ راست نظریں ملانا کتے کے جارحانہ رویے کو بڑھا سکتا ہے، درحقیقت کتے اسے اپنے لیے خطرہ سمجھتے ہیں اور حملہ کرسکتے ہیں، کتے کو نظر میں ضرور رکھیں مگر اس کی آنکھوں میں آنکھیں ملانے سے گریز کریں، اس سے کتے کو یہ سگنل ملے گا کہ آپ خطرہ نہیں اور وہ ممکنہ طور پر آپ کی جان چھوڑ کر چلا جائے گا۔ کتے کی توجہ بھٹکائیں:درحقیقت ہاتھ میں موجود کوئی بھی شے ایسی صورتحال میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے، اسے چبانے کے لیے کچھ دے دیں جیسے جوتا، بوتل یا کچھ بھی، اس سے کتے کی توجہ کچھ دیر کے لیے بھٹک جائے گی اور آپ کو وہاں سے نکلنے کے لیے وقت مل جائے گا۔ کتے کو دور بھگائیں:اگر کتے کا رویہ بدستور جارحانہ رہے تو آنکھوں سے آنکھیں ملانے سے گریز کرتے ہوئے اس کا سامنا کریں اور زور دار آواز میں اسے وہاں سے چلے جانے کو کہیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ مضبوط اور پراعتماد آواز گلے سے نکلنی چاہئے، اس حوالے سے مضبوط لہجے کے ساتھ سب سے موثر الفاظ 'نہیں' اور 'واپس چلے جاﺅ' کے ہوتے ہیں، جو کتا کو خوفزدہ کرسکتے ہیں اور وہ چلا جائے گا۔
More News View all
Comments
Post Your Comments
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.
MORE DOCTORS