گھنٹوں کمپیوٹر کے سامنے بیٹھنا بہتر نہیں

زیادہ تر افراد کے دن کا آغاز کمپیوٹر کے آن کرنے سے اور اختتام کمپیوٹر آف کرنے سے ہوتا ہے- لیکن کیا آپ جانتے ہیں زیادہ دیر تک کمپوٹر اسکرین کے سامنے بیٹھنا آپ کی آنکھوں کے لیے کس حد تک خطرناک ہے؟

جاپان میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق 7 گھنٹے سے زائد وقت تک کمپیوٹر اسکرین کے سامنے بیٹھنے سے آنکھوں کے سنگین امراض کے لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے-
 

کمپیوٹر اسکرین کے سامنے متعدد گھنٹے گزارنے کی وجہ سے ایسی علامات سامنے آنا شروع ہوجاتی ہیں جو خشک آنکھوں کے امراض کی جانب اشارہ کرتی ہیں-

جاپان کی کیو یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق آنسوؤں کا پانی آنکھوں کے مختلف امراض سے بچاؤ کا سبب بنتا ہے- اس سارے ضمن میں سب سے بنیادی کردار ایم یوسی فائیو اے سی نامی پروٹین کا ہوتا ہے-
 


بہت زیادہ دیر کے لیے کمپیوٹر اسکرین پر نظریں جمائے رکھنے کے باعث اس پروٹین کی مقدار میں کمی واقع ہوتی ہے اور اس وجہ سے آنکھوں کے مختلف امراض لاحق ہونے کے خطرے میں اضافہ ہوجاتا ہے-

Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.