خراب صحت کی چند نشانیاں
ہم اکثر اپنی صحت کے حوالے سے درپیش معمولی مسائل کو اہمیت نہیں دیتے اور انہیں مستقل نظر انداز کرتے رہتے ہیں اور خود کو صحت مند تصور کرتے ہیں- لیکن حقیقت میں یہ چھوٹی چھوٹی علامتیں آپ کو کسی بڑے مرض سے محفوظ رکھنے کا سبب بن سکتی ہیں- ایسی ہی چند علامات کے بارے میں آج ہم آپ کو بتائیں گے جو کہ درحقیقت سنگین طبی مسائل کی پیشںگوئی کر رہی ہوتی ہیں

پیشاب کی رنگت
پیشاب کی رنگت ہماری عام صحت کے بارے میں آگاہی ایک بہترین ذریعہ ہوتی ہے- رنگت تقریباً شفاف ہونے کا مطلب ہے کہ آپ کے جسم میں پانی کی مناسب مقدار میں ہو تو اس کی ہوتی ہے، لیکن اگر اس کی رنگت زیادہ زرد یا پیلی ہے تو یہ گردوں کے مسائل کی جانب اشارہ ہے۔
 

زیادہ ٹھنڈ محسوس ہونا
زیادہ سردی کا لگنا یا محسوس ہونا اس بات کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ آپ کے جسمانی دفاعی نظام کو طبی مسائل سامنا ہے۔ ایسا تب بھی ہوتا ہے جب وٹامن سی کی کمی ہو یا پھر کسی وائرس کے حملہ- ایسی صورت میں ایک خون کے ٹیسٹ کے ذریعے خود کو مسائل سے قبل از وقت بچاسکتے ہیں-

پھٹے ہوئے ہونٹ
پھٹے ہوئے ہونٹ خاص طور پر کناروں پر سے ظاہر کرتے ہیں کہ آپ وٹامن B12 کی کمی ہے کا شکار ہیں- اس وٹامن کی کمی کے شکار افراد کو متعدد طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے- اس وٹامن کی کمی کو قبل از وقت پورا کر کے آپ خود کو کئی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں-
 


معمول کی نیند سے محرومی
اگر آپ کے بے خوابی کا شکار ہیں تو یہ جسم اور ذہن کے تناﺅ کا شکار ہونے کی علامت ہے، جب ہم سوتے ہیں تو ہمارا جسم تناﺅ کا سبب بننے والے ہارمون کورٹیسول کی شرح کو کم کردیتا ہے، مگر جب ہم تناﺅ کا شکار ہوتے ہیں تو ایسا نہیں ہوتا اور بے خوابی کی شکایت پیدا ہوتی ہے جو کہ متعدد امراض کا سبب بن سکتا ہے۔

جلد کے مسائل
اکثر جلد میں خارش یا کسی اور مسئلے کا مطلب یہ ہے کہ یہ کسی الرجی کا ردعمل ہے- یہ تب بھی ہوتا ہے جب آپ بہت زیادہ تناﺅ کا شکار ہوتے ہیں- ایسے میں پرسکون رہنے کی ضرورت ہوتی ہے-

Comment on خراب صحت کی چند نشانیاں
Post Your Comments
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.
MORE DOCTORS