کیا آپ روزانہ سر درد کا شکار ہوتے ہیں، اس سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟



وقتاً فوقتاً ہونے والا سر درد کسی بڑی بیماری کی علامت نہیں ہوتا۔ ایسا ممکن ہے کہ کام کاج کی تھکن، سماجی بکھیڑے یا عمومی مسائل سر درد کا باعث بن سکتے ہیں۔دنیا کی 1.7 سے 4 فیصد بڑی آبادی سر درد میں مبتلا ہے۔ یہ سر درد کئی گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے۔



ماہرین نے سر درد کی 4 بڑی اقسا م بتائی ہیں جن کی علامات مختلف بھی ہو سکتی ہیں۔روشنی یا آواز پر چکر آنا عام علامات ہیں۔ سر درد کی ایک اور قسم دائمی ٹینشن سے بھی جنم بھی لیتی ہے۔ سر میں ہلکا یا درمیانے درجے کا درد ہو سکتا ہے۔ یہ اچانک بھی ہو سکتا ہے۔پھر آدھے سر کا درد بھی اکثر لوگوں کو ہوتا ہے۔ وقفوں وقفوں سے یا جاری رہنے والا سر درد کسی دوسرے مرض کی علامت بھی ہوسکتا ہے۔ ایسی صورت میں کسی ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔سر درد کا مسلسل رہنا بھی ضروری نہیں کہ کسی دوسرے مرض کی علامت ہو لیکن تشخیص کے لیے ڈاکٹر سے مشورہ انتہائی ضروری ہوتا ہے۔


سی قسم کی ٹینشن کا متواتر رہنا سر درد سے بڑھ کر کسی چیز کی علامت ہو سکتا ہے۔ٹینشن کی وجہ سے ہونے والا سر درد کچھ بھی کر سکتا ہے۔ کچھ ایسا جو آپ کی صحت کے لیے اچھا نہیں۔ اس صورت میں خوراک، نیند اور ذہنی دباؤ بھی بڑھ سکتا ہے۔اسی سے ٹینشن میں مزید اضافہ ہوتا ہے جو سر درد کو بھی بڑھا سکتا ہے۔
اس طرح یہ ایک نیا چکر شروع ہو جاتا ہے۔ اس پر قابو پانا قدرے مشکل عمل ہوتا ہے۔سر درد کے خاتمے کے لیے درد ختم کرنے والی ادویات لینا آسان ہے۔ مگر دواؤں پر مکمل انحصارکرنا بھی ٹھیک نہیں کیونکہ ادویات کا زیادہ استعمال بھی سر درد میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔اسے میڈیکیشن اوور ریویوز بھی کہا جاتا ہے۔ ایسی صورت میں پین کلر میں آہستہ آہستہ کمی سے سر درد پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ تاہم ایک دم ادویات بند کر دینا ٹھیک نہیں، اس سے کیفیت میں مزید خرابی پیدا ہو سکتی ہے۔ادویات کا استعمال دراصل کیفن کی مانند ہوتا ہے جسے یکدم چھوڑنا دماغی پیچیدگیوں کا باعث بنتا ہے۔ یہ بھی بتانا ضروری ہے کہ بسا اوقات صحت یابی کی طرف بڑھتے ہوئے یکدم سر درد میں اضافہ ہو سکتا ہے

سر درد پر قابو پانے کے لیے اس کی وجوہات کو جاننا سب سے ضروری ہے۔ یہ کوئی مختصر عمل نہیں، آپ کو یہ دیکھنا ہے کہ سر درد کب اور کن حالات میں ہوتا ہے۔سب سے پہلے ا پنی کیفیت کا مکمل ادراک کریں اور یہ بھی دیکھیں آپ ورزش اور دوسری سرگرمیوں کو کتنا وقت دیتے ہیں۔ یہ باتیں ڈائری میں لکھتے جائیں کیونکہ یہ معلومات ڈاکٹر کے بڑے کام آ سکتی ہے۔اگر ڈاکٹر اور آپ ایک نقطہ پر متفق ہوں کہ سر درد کی وجہ سٹریس ہے تو پہلے سٹریس کا علاج کیجئے۔ یہ دیکھئے کہ ذہنی دباؤ کس وجہ سے ہے۔ اگر یہ دفتری ماحول کی وجہ سے آپ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں تو پھر کتاب، انٹرنیٹ یا کھیل وغیرہ میں دلچسپی لیجئے۔امریکی میگرین فاؤنڈر نے اس قسم کی سرگرمیوں کو 30 سے 60 فیصد مریضوں میں مفید قرار دیا ہے۔ سر درد کی کچھ اقسام خوراک کی بھی پیدا کر دہ ہوسکتی ہے۔
Courtesy: Daily Ausaf

Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.