خون کا عطیہ دینے سے پہلے کی احتیاطی تدابیر

خون زندگی کی علامت ہے. یہ وہ واحد چیز ہے جو بنائی نہیں جا سکتی بلکہ توہفے کے طور پہ عطیہ کی جاسکتی ہے. کیا آپ جانتے ہیں کہ خون کے آدھے لیٹر کی بوتل سے چار زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں!

ایک صحت مند بالغ انسان جس کا وزن تقریباً ٥٠ کلو ہو، با آسانی خون کا عطیہ دے سکتا ہے. خون کا عطیہ کرنے والے ہر شخص کیلئے نئی اسٹرلائزڈ سرنج کا استعمال کیا جاتا ہے اور استعمال کے بعد سرنج کو ضائع کردیا جاتا ہے. عموماً اس عمل میں کوئی خاص مسائل نہیں ہوتے. اگر ہوں بھی تو چند احتیاطی تدابیر پہ عمل کر کے آپ خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں.

  •   خون کے عطیات دینے سے تقریباً تین گھنٹے قبل صحت بخش غذا ضرور لیجیۓ

  •    عطیات دینے سے ایک دن قبل، خاص طور سے گرمی کے موسم میں پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں.

  •    اسکے علاوہ، عطیات دینے سے تین گھنٹے قبل کم از کم تین گلاس پانی یا جوس پی لینا مفید ثابت ہوتا ہے.

Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.