نزلے کا علاج

سردیوں میں لوگوں کو زکام ہو جاتا ہے اب آپ باآسانی اس سے بچ سکتے ہیں- سردیوں میں زکام ایک عام سی بیماری ہے لیکن انسان کو اتنا تنگ کرتی ہے کہ کسی بھی کام میں دل نہیں لگتا۔ خاص طور پر بچوں کے لیے انتہائی تکلیف دِہ ہے جس کی وجہ سے بچوں کی ماؤں کو کافی اذیت سے گزرنا پڑتا ہے کیونکہ بچے زکام کی وجہ سے ضد کرنے لگتے ہیں۔

اب آپ کا زکام باآسانی ٹھیک ہوگا۔بس آپ ان چیزوں کا استعمال کریں ۔
ایک چمچ کلونجی پیس کر اس میں گیارہ چمچے زیتون کا تیل ملا کر اسے پانچ منٹ تک اُبال کر چھان لیں۔ یہ تیل صبح وشام ناک میں ایک ایک قطرہ ڈالیں انشاء اﷲ زُکام بہت جلد ٹھیک ہو جائے گا۔

بدلتے موسم کے اثرات یقیناً کبھی کبھی خطرناک بھی ہوتے ہیں لیکن نزلہ زُکام سے پریشان ہونے کے بجائے زیرِ نظر آسان تجاویز پر عمل کریں تو بڑی حد تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔

بادام کی گری پانی میں بھگو دیں اور خشخاش بھی صاف کر کے بھگو دیں اور مصری کو علیحدہ پیس لیں رات کو بادام اور خشخاس کو کوٹ لیں اور گرم دودھ میں پکائیں مصری حسبِ ضرورت ڈالیں پھر رات کو پی کر سو جائیں نزلہ سے جو سر درد دانت درد جو مسئلہ بھی ہے دو دفعہ کرنے سے بالکل ٹھیک ہو جائے گا۔

نزلے کی دو قسمیں ہیں ایک گرمیوں کا نزلہ اور ایک سردیوں کا نزلہ ۔۔۔وہ نزلہ جس میں بہت زیادہ چھینکیں آتی ہیں ۔آنکھوں اور ناک میں بہت زیادہ خارش ہوتی ہے اور ساتھ ہی پتلا پانی کی طرح نزلہ بہتا ہے یہ ایک مختلف نزلہ ہے اور اس کی وجوہات بھی مختلف ہوتی ہیں۔

اس نزلے کی ایک وجہ قوت مدافعت میں کمی اور اعصابی نظام کا کمزور ہونا ہے اس کے علاوہ یہ ناک کی جھلی میں پیدا ہونے والی خشکی کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے ناشتہ میں دودھ کا استعمال روزانہ کریں چائے کافی یا سبز چائے جیسے گرم مشروبات کا استعمال گرمیوں میں کم کریں یا پھر غیر ضروری نہ کریں۔

اور اسکے ساتھ ہی ساتھ لہسن اور ادرک کا استعمال بھی کم کر دیں کیوں کہ یہ جسم میں گرمی اور خشکی پیدا کرتے ہیں۔ جب آپ کو چھینکیں شروع ہوں تو گرم پانی میں نمک ڈال کر اس سے گلے اور ناک کو اچھی طرح دھوئیں تاکہ جراثیموں کا خاتمہ ہو سکے اس کہ علاوہ پانچ گرام بیدانہ لے کر گرم پانی میں بھگو دیں اور اس کے بعد پانی کو چھان کر صبح و شام 5 سے7دن پئیں اس سے بھی آپ کے نزلے میں اور چھینکوں میں کمی ہوجائے گی۔

Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.