سردیوں میں پھٹے ہاتھ پاؤں کو ریشم جیسے نرم وملائم بنائیں

خوبصورت ہاتھ اور پاؤں آپ کی شخصیت کو پرکشش بناتے ہیں۔چہرے کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ہاتھ اور پاؤں کی خوبصورتی بھی بہت اہمیت رکھتی ہے۔ہاتھوں کی جلد حساس ہوتی ہے جب موسم تبدیل ہوتا ہے تو ایسے میں ہاتھوں اور ناخنوں کومعمول سے زیادہ نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔موسم سردی کاہویاگرمی کادوسروں کی نظر آپ کے ہاتھوں اور ناخنوں پر ضرور پڑتی ہے۔ Make Cracked Hands And Feet Soft In Winters

خواتین خوبصورت نظرآنے کیلئے اپنے چہرے کا خاص خیال رکھتی ہیں اور طرح طرح کے ٹوٹکے آزماتی ہیں تاکہ ان کاچہرہ تروتازہ اور شاداب نظر آئے لیکن دیکھا جائے تو چہرہ ہی آپ کی شخصیت کو نمایاں نہیں کرتا بلکہ ہاتھ اور پاؤں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ہاتھوں اور پیروں کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے ہاتھوں کودھونے سے پہلے ہمیشہ کولڈکریم یا موئسچرائزراستعمال کریں۔ ہفتے میں دوبارہ ہاتھوں پر لیمن کارس ملیں۔دس منٹ سادہ پانی سے ہاتھ دھوئیں اور ہینڈلوشن لگائیں اس سے ہاتھوں کی جلد صاف اور ملائم ہوجاتی ہے۔جب بھی آپ کو فرصت کے اوقات ملیں اپنی انگلیوں کو اس طرح حرکت دیں جیسے آپ ٹائپ کررہی ہیں۔ یہ ورزش ہاتھوں کولچک برقرار رکھنے کیلئے بہترین ہے۔
نرم وملائم اور شفاف ہاتھ اور صحیح انداز میں ترشے گئے ناخن دیکھنے والے کی توجہ مبذول کرتے ہیں اور آپ کی دلکشی کوچاندلگ جاتے ہیں۔لہٰذا چہرے کے ساتھ ساتھ آپ کو اپنے ہاتھوں کا بھی خیال رکھنا چاہئے تاکہ آپ کی پوری شخصیت دلکش تاثرہیش کرے۔
ہاتھوں کی خوبصورتی کیلئے سب سے پہلے صفائی کاخاص خیال رکھیں اس کیلئے تازہ لیموں کلینر کے طور پر استعمال کریں۔ لیموں کودوحصوں میں کاٹ کرہاتھوں پر اچھی طرح ملیں اس سے داغ دھبے، چکناپن اور ناگوار کاخاتمہ ہوجاتا ہے اور ہاتھوں کی قدرتی خوبصورتی کومزید بڑھانے کیلئے گلسرین اور عرق گلاب ملا کررات کوسوتے وقت ہاتھوں پرلگائیں۔ ہاتھوں کی جلد نرم اور ملائم ہو جائے گی اور ہاتھو ایک دم صاف نظر آئیں گے۔ہاتھوں کی صفائی کرتے وقت ناخنوں کواچھی طرح فائل کریں تاکہ ناخن کے اندر کی میل کچیل پوری طرح صاف ہوجائے،کیونکہ بڑے ناخنوں کے اندر کام کرتے وقت میل کچیل جمع ہو جاتی ہے جو بیماری کاباعث بنتی ہے۔اس لئے ہاتھوں کی صفائی کاہر وقت خیال رکھیں تاکہ جراثیم سے بچ سکیں۔

Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.