قیلولہ فرمائیے، بلڈ پریشر کو معمول پر لائیے



دن میں تھوڑی دیر کی نیند کے فوائد سامنے آتے رہتے ہیں اب ڈاکٹروں کا اصرار ہے کہ دوپہر میں سونے والے افراد کو بلڈ پریشر بھی کم ہوتا ہے اور اس کے دیگر خوشگوار اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں



اسی لیے ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا افراد دوپہر کی نیند ضرور لیں۔ماہرین کا خیال ہے کہ دوپہر میں کچھ وقت کی نیند بدن میں توانائی بھرتی ہے اور اس سے مزاج بھی بہتر ہوتا ہے۔ اب ماہرین نے امریکی کالج آف کارڈیالوجی کے 68 ویں اجلاس میں انکشاف کیا ہے کہ قیلولہ کرنے والے افراد کے بلڈ پریشر میں نمایاں کمی ہوتی ہے اور اس طرح وہ کئی امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔


امریکا میں منعقدہ اجلاس میں یونانی ماہرِ قلب ڈاکٹر مینولس کلاسٹریٹس نے کہا ہے کہ دن میں چند منٹوں کی نیند سے بلڈ پریشر میں 3 سے 5 یونٹ تک کمی ہوسکتی ہے اور اگر دوا کھا کر قیلولہ کیا جائے تو یہ شرح 5 سے 7 یونٹ تک بھی پہنچ سکتی ہے۔
اس کے بعد قیلولہ کا فائدہ پورے دن بھی دیکھا جاسکتا ہے اور بلڈ پریشر میں اوسط پانچ درجے کی کمی پورا دن برقرار رہتی ہے تاہم ان کا مشورہ ہے کہ بہتر نتائج کے لیے دوپہر میں 30 سے 60 منٹ کی نیند بہتر رہے گی۔


اس مطالعے میں 212 افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کا اوسط بلڈ پریشر 129.9 mm Hg تھا۔ شرکا کی اوسط عمر 62 برس تھی اور ان میں نصف خواتین شامل تھیں۔ جب شرکا کو اوسط 50 منٹ تک سلایا گیا تو ان کے بلڈ پریشر میں نمایاں کمی نوٹ کی گئی۔
Courtesy: Daily Ausaf

Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.