چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں اور ایک صحت مند زندگی

اگر آپ کو روزمرہ کے کاموں میں چند چھوٹی چھوٹی تبدیلیوں سے ایک صحت مند زندگی حاصل ہوجائے تو آپ کو کیسا لگے گا؟ یقیناً یہ آپ کے لیے انتہائی خوشی کی بات ہوگی اور یہ حقیقت ہے کہ صرف چند چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں ہمیں صحت مند بناسکتی ہیں اور ضروری ہے کہ ہم ان تبدیلیوں کو اپنی عادات بنائیں-

 

دانتوں کی صفائی کے لیے ٹوتھ برش ایک پاؤں پر کھڑے ہو کر کیجیے٬ اس سے آپ کا جسم مزید متوازن ہوگا-
 

پھل ضرور کھائیں کیونکہ یہ قدرتی مٹھاس٬ فائبر اور وٹامن پر مشتمل ہوتے ہیں-
 

کھانا پکانا سیکھیے اس طرح آپ کو صحت مند کھانا بھی میسر آئے گا اور ساتھ ہی یہ ایک تخلیقی کام بھی ہے جس سے آپ لطف اندوز ہوسکتے ہیں-
 

جتنا ہوسکے اتنا پیدل چلیں اور اس کے لیے اپنے گھر٬ آفس یا دکان تک پہنچنے کے لیے طویل راستے کا انتخاب کریں٬ اس طرح آپ کی جسمانی طاقت میں اضافہ ہوگا-
 

لفٹ کے بجائے سیڑھیوں کا انتخاب کریں اس طرح آپ کی توانائی کی سطح میں اضافہ ہوگا اور آپ کے پٹھے بھی مضبوط ہوں گے-
 

پانی ضرور پیجیے کیونکہ اس سے جلد میں نمی پیدا ہوتی ہے اور ساتھ ہی صحت مند بال٬ جلد اور توانائی ملتی ہے-
 

اگر آپ کے لیے ممکن ہو تو سوتے وقت موبائل بند کر دیں-
 

کتابوں کا مطالعہ کریں٬ اس طرح دماغی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے-
 

زیادہ تیزی کے ساتھ چلنے سے جہاں منزل پر جلدی پہنچ جاتا ہے انسان وہی اس سے پیٹ کی چربی میں بھی کمی واقع ہوتی ہے-
 

ہمیشہ brown bread کا استعمال کریں کیونکہ اس میں موجود فائبر نظاہم ہضم کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے-
 

اپنی خوراک میں مگرناشپاتی ( Avocado ) شامل کیجیے یہ ایک صحت غذا ہے- مکھن سے زیادہ بہتر ہے کہ Avocado استعمال کیا جائے-

Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.