دانتوں کی تکالیف اور کارآمد گھریلو نسخے

دانت کا درد ایسی چیز ہے جو انتہائی تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے اور اسے برداشت کرنا بھی مشکل ہوتا ہے- اکثر اوقات یہ درد اس وقت اٹھتا ہے جب انسان کا ڈاکٹر تک پہنچنا بھی مشکل ہوتا ہے- ایسے میں چند گھریلو نسخے آپ کو اس درد سے چھٹکارا دلوا سکتے ہیں- ان نسخوں پر عمل کر آپ کی تکلیف وقتی طور پر دور ہوجائے گی٬ اس کے بعد آپ آرام سے ڈاکٹر سے رجوع کرسکتے ہیں-

چیونگم کا استعمال
دانت کے ٹوٹنے یا فلنگ واپس نکل جانے کی صورت میں پیدا ہونے والے درد سے بچنے کے لیے متاثرہ جگہ کو چیونگم سے بھر دیجیے- یوں آپ کو وقتی طور پر آرام آجائے گا تاہم بعد میں ڈاکٹر سے رجوع بھی ضرور کیجیے-
 


براؤن کاغذ

ایک چھوٹے سے براؤن کاغذ کو سرکہ میں ڈبو کر اس پر کالی مرچیں چھڑک لیں- اب یہ کاغذ گال پر لگائیں٬ کاغذ سے پیدا ہونے والی گرمائش آپ کے دانتوں کی تکالیف میں آرام کا باعث بنے گی-

برف

برف ایک ایک چھوٹے سے ٹکڑے کو تھیلی میں رکھ کر اور تھیلی کو کپڑے میں لپیٹ کر متاثرہ دانت پر 15 منٹ کے لیے لگائیں- اس طرح اعصاب سن ہوجائیں گے اور آپ کو تکلیف محسوس نہیں ہوگی-
 


نمک ملا پانی

نیم گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ نمک ملا کر اس پانی کی کُلیاں کیجیے- پانی کو 30 سیکنڈ تک منہ میں اچھی طرح ہلانا ہے اور پھر کُلی کرلیں- یہ عمل اس وقت تک کریں جب تک آپ کو دانت کے درد میں کمی میں محسوس نہ ہوجائے-

لونگ کا تیل

لونگ کو متعدد بیماریوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے- دانتوں کے درد سے بچاؤ کے لیے بھی لونگ فائدہ مند ہے- لونگ کے تیل کے دو قطرے روئی پر لگا کر روئی کو متاثرہ دانت پر لگا کر چھوڑ دیں- کچھ وقت میں دانت کے درد سے چھٹکارا حاصل ہوجائے گا-
 


پودینے کی چائے

پودینے کی چائے میں ایسے مقام کو بےحس کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے جہاں درد محسوس ہورہا ہو- چائے کی تیاری کے لیے پودینے کے چند پتے ایک کپ گرم پانی میں بیس منٹ تک شامل رہنے دیجیے- اس کے بعد جب یہ پانی ٹھنڈا ہوجائے تو اس کی کُلیاں کیجیے- یاد رہے کہ اس پانی کو بھی کچھ سیکنڈ تک منہ میں گھمانا ہے-

حساس دانتوں کے لیے

اگر آپ کے دانتوں میں درد ہے تو آپ اس تکلیف میں کمی کے لیے ایسا ٹوتھ پیسٹ بھی استعمال کرسکتے ہیں جو حساس دانتوں کے لیے تیار کیا جاتا ہے- ایسے ٹوتھ پیسٹ کے استعمال سے آپ کے مسوڑھوں کی تکلیف بھی دور ہوسکتی ہے-
 

Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.