د ل کی بیماریاں: وجوہات اور علاج
کورونری ہارٹ ڈیزیز : خون کی اکلیلی شریانوں کی بیماری (CHD)
دل کی بیماریوں پر کی جانے والی ریسرچ سے معلوم ہوا ہے کہ کورونری ہارٹ ڈیزیز CHD، دل کو خون پہنچانے والی اکلیلی Coronary شریانوں کی اندرونی سطح اور تہوں کو پہنچنے والے نقصان کی بنا پر ہوتی ہے۔ اس نقصان کے ذمہ دار کئی عوامل ہیں جو کہ درج ذیل ہیں؛
· سگریٹ نوشی، اور سگریٹ نوش کے دھوئیں سے پہنچنے والا نقصان جسے Passive smoking کہا جاتا ہے
· خون میں مخصوص قسم کی چربی اور کولیسٹرول کی زیادہ مقدار
· بلند فشارِ خون
· ذیابیطس
· خون کی نالیوں میں سوجن
جسم میں جس جگہ پر شریانوں کو نقصان پہنچا ہو، وہاں ان میں پلاک اکھٹا ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ پلاک کا یہ مجموعہ بعض افراد میں بچپن سے کورونری آرٹریز میں بننا  شروع ہو جاتا ہے۔وقت گزرنے کے ساتھ یہ پلاک سخت ہوتا جاتا ہے اور بعض اوقات شریان کو اس جگہ سے شکستہ کر دیتا ہے جس سے دل کی جانب آکسیجن سے بھرے خون کی ترسیل کم ہو جاتی ہے۔ اس کی وجہ سے چھاتی میں درد اور بے آرامی کی شکایت ہو جاتی ہے جسے ہم انجائنا کے نام سے جانتے ہیں۔
اگر یہ پلاک شریان کو پھاڑ دے، تو اس جگہ پر خون میں موجود پلیٹ لیٹس شریان کی پھٹی ہوئی جگہ سے چپکنا شروع ہو جاتے ہیں ، اور بعض اوقات یہ اکٹھے ہو کر اس جگہ پر خون کا لوتھڑا  Blood Clot بنا دیتے ہیں۔  خون کے لوتھڑے کی موجودگی میں شریان مزید تنگ ہو جاتی ہے اور خون کی روانی میں خلل پڑنے کی بنا پر انجائنا کی تکلیف شدید ہو جاتی ہے۔ اگر یہ لوتھڑاclot زیادہ بڑا ہو جائے تو یہ دل کے دورے کا سبب بن سکتا ہے۔
کورونری مائیرو ویسکولر ڈیزیز : خون کی باریک شریانوں کی بیماری (MVD) اس کے علاوہ، خواتین میں اختتامِ حیض سے پہلے اور بعد میں جسم میں ایسٹروجن کی سطح کم ہونے کی بنا پر  کورونری مائیرو ویسکولر ڈیزیز MVD   ہو سکتی ہے۔ اس بیماری میں دل کی باریک شریانیں زیرِ اثر آجاتی ہیں

بروکن ہارٹ سنڈروم Broken Heart Syndrome

بروکن ہارٹ سنڈروم کی وجوہات ابھی تک نامعلوم ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ، ممکن ہے کہ سٹریس ہارمونز کا اچانک اخراج اس بیماری کا باعث ہو۔ اس بیماری کا شکار زیادہ تر خواتین ہوتی ہیں جو کہ اختتامِ حیض کے مرحلہ سے گزر چکی ہوں۔

دل کی بیماریوں کا آسان شکار کون؟

مختلف علامات، خصوصیات، عادات اور ماحول دل کی بیماری کا شکار ہونے میں معاون کردار ادا کرتے ہیں۔ ان عناصر کو دل کے لیے خطرناک اور دل کی بیماریوں کے لیے معاون سمجھا جاتا ہے۔ان میں سے کچھ عوامل مردوں اور خواتین میں مختلف طریقہ سے عمل کرتے ہیں ۔مثلاً ذیابیطس یا شوگر کی بیماری خواتین میں CHDکا خطرہ زیادہ بڑھا دیتی ہے، مانع حمل ادویات اور اختتامِ حیض بھی خواتین میں اکلیلی شریانوں کی بیماری کا باعث بننے میں معاون ثابت ہوئی ہیں۔
کن عوامل کو آپ کنٹرول کر سکتے ہیں؟
· سگریٹ نوشی
· خون میں کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائیڈ کی بلند سطح
· بلند فشارِ خون
· ذیابیطس
· وزن کی زیادتی اور موٹاپا
· مانع حمل گولیاں
· ورزش کی کمی
· غیر معیاری و غیر صحتمند خوراک
· ذہنی تناوَ اور پریشانی
· انیمیا
وہ عوامل جنہیں آپ کنٹرول نہیں کر سکتے
· عمر
· اختتامِ حیض
· فیملی ہسٹری
Comment on د ل کی بیماریاں: وجوہات اور علاج
Post Your Comments
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.
MORE DOCTORS