مچھلی کھانے کے فائدے

مچھلی ہمارے لیے کیوں ضروری ہے؟ مچھلی ہمیں بیماریوں سے کیسے محفوظ رکھتی ہے؟ کھانے میں کیا احتیا ط کرنی چاہیے؟

امریکی اور یورپی ماہرین کے مطابق:
مچھلی دل کو صحت مند بناتی ہے اس کی چکنائی دل کی شریانوں میں لوتھڑے نہیں بننے دیتی۔ مچھلی کھانے سے ہارٹ فیل ہونے کے 50 فیصد امکانات کم ہوتے ہیں اور مچھلی دماغ کو روشن کرتی ہے۔
ماہرین طب کے مطابق ہفتے میں ایک بار مچھلی کھانا حافظہ کو بہترین بناتا ہے- مچھلی کا باقاعدہ استعمال ذہنی تناؤ کو دور کرنے میں انتہائی فائدے مند ہے٬ مچھلی کھانے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔
مچھلی خون کی روانی کو بہتر کرتی ہے٬ مچھلی مختلف اقسام کے سرطان سے لڑنے میں مدد دیتی ہے اور مچھلی آپ کے دماغ کے خلیوں کو ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رکھتی ہے۔
مچھلی کھانے سے آپ ذیابطیس سے محفوظ رہتے ہیں مچھلی دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ مچھلی کا استعمال بڑھاپے میں بینائی کی کمی سے محفوظ رکھتا ہے- ایک تحقیق کے مطابق وہ افراد جنہوں نے ہفتے میں دو یا اس سے زیادہ بار مچھلی کھاتے ہیں وہ بڑھاپے سے محفوظ رہتے ہیں۔
ہفتے میں دو بار مچھلی کھانے سے ہائی بلڈ پریشر بہتر ہوتا ہے- مچھلی دل کی بے ترتیب دھڑکنوں کو ٹھیک کرنے میں فائدہ دیتی ہے۔ مچھلی خون کے شریانوں میں چربی کی زیادتی کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ مچھلی کھانے والوں میں پروسٹیٹ کی بیماریوں کے خدشات کم ہوتے ہیں۔ مچھلی جلد کے سرطان سے محفوظ رکھتی ہے۔ مچھلی پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں مفید ہے مچھلی پٹھوں کی کمزوری کو دور کرتی ہے۔
مچھلی دل کو فضائی آلودگی سے بچاتی ہے٬ مچھلی تپ دق کے مرض کو دور کرتی ہے اور اس سے بچاتی ہے مچھلی کھانسی کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ مچھلی جگر کو بہتر کرتی ہے اور جگر کے امراض سے بچاتی ہے مچھلی یرقان کو دور کرتی ہے۔
مچھلی آواز کو صاف کرتی ہے٬ مچھلی کا شوربہ پینا دوا ہے٬ مچھلی جانوروں کے زہروں کو دور کرنے میں مدد دیتی ہے٬ مچھلی معدے کو بہت فائدہ دیتی ہے٬ مچھلی بدن کی پرورش کرتی ہے٬ مچھلی جسم کو غذائیت دیتی ہے٬ مچھلی لاغر مریضوں کو استعمال کرانے سے موٹاپا جلد آتا ہے اور خون سرخ ہو جاتا ہے۔
مچھلی دورانِ خون (بلڈ سرکولیشن) کو بہتر بناتی ہے٬ مچھلی حاملہ خواتین کے لیے بہتر ہے اور ان کو حمل کی ہونے والی پیچیدگیوں سے بچاتی ہے۔ مچھلی جسمانی دردوں کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.