کافی کے نئے فوائد جن سے دنیا لاعلم تھی

سردی کے آتے ہی چائے اور کافی کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ ملازمت پیشہ خواتین و مرد حضرات، طالب علم ،اور گھریلو خواتین سردی کی شدت کم کرنے اور دن بھر کی تھکن دور کرنے کے لیے کافی کا استعمال ضرور کرتے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کافی تھکن دور کرنے کے علاوہ بھی کئی قسم کے فوائد آپ کو پہنچا سکتی ہے؟

حالیہ امریکی تحقیق کے مطابق اگر ورزش اور صحت بخش غذاؤں کے ساتھ روزانہ کافی کا استعمال بھی کیا جائے تو انسان ایسی کئی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے جو انسان کو باآسانی موت کے منہ میں لے جاتی ہیں-

یہ تحقیق امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ “ روزانہ 3 سے 5 کپ کافی پینے سے آپ امراضِ قلب٬ رعشہ اور ذیابیطس سے محفوظ رہتے ہیں-
 

ماہرین کے مطابق روزانہ کافی کے استعمال سے دل کی بیماریاں اور شوگر لاحق ہونے کے خطرات میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔

Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.